اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، لاہور میں سردی پھر لوٹ آئی

02 Feb 2025
02 Feb 2025

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے میدانی علاقے ایک بار پھر شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک بند ہے جبکہ موٹر وے ایم 3 پر فیض پور سے سمندری تک داخلہ ممنوع ہے۔

اس کے علاوہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 پر بھی ٹریفک کی انٹری بند ہے۔

حکام کے مطابق شدید دھند کے باعث کئی دیگر بڑی شاہراہیں بھی بند کر دی گئی ہیں جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری موسم کی صورتحال کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دوران سفر گاڑی آہستہ چلائیں اور فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

دوسری جانب لاہور میں جاتی ہوئی سردی کو باریک لگ گئی، دھند کے باعث ٹھنڈ واپس لوٹ آئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کا کم سے کم درجہ حرارت 9 جبکہ زیادہ سے زیادہ 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 100 فیصد تک جا پہنچا، ہوا کی رفتار 5 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، آئندہ ہفتے شہر لاہور میں بارش برسنے کے امکانات موجود ہیں۔

اس کے علاوہ آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا پاکستان میں پہلا نمبر ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 169 ریکارڈ کی گئی ہے، جوہر ٹاؤن کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 296 جبکہ امریکن قونصلیٹ کے علاقے کا اے کیو آئی 279 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے