پولیس ملازمین کی ویلفیئر، کشور سلطانہ ہسپتال اور پنجاب پولیس کے مابین ایم او یو
(لاہور نیوز) پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے کشور سلطانہ ہسپتال نے پنجاب پولیس کیساتھ ایم او یو پر دستخط کر لئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ایک اور احسن اقدام اٹھا لیا۔
معروف نجی ہسپتال( کشور سلطانہ ہسپتال) کے سی ای او ڈاکٹر ذیشان علی کی قیادت میں وفد کی سینٹرل پولیس آفس آمد ہوئی جہاں پنجاب پولیس کے ساتھ ایم او یو پر دستخط ہوئے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور نجی ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر ذیشان علی نے ایم او یو پر دستخط کئے۔
ایم او یو کے تحت پولیس شہدا کی فیملیز اور حاضر سروس پولیس ملازمین کو 50 فیصد تک رعایتی نرخ پر علاج معالجے اور لیب ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
حاضر سروس پولیس ملازمین کو مختلف بیماریوں کے علاج اور لیب ٹیسٹ کیلئے 40 فیصد، سپیشلسٹ ڈاکٹرز سے چیک اپ پر 25 فیصد رعایت جبکہ فارمیسی پر تمام ادویات، میڈیکل آلات و دیگر اشیا پر 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر میں تعاون فراہم کرنے پر نجی ہسپتال کے عہدیداران کا شکریہ ادا کیا۔
