اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور نیوز ایچ ڈی کی کامیابی کے 8 سال مکمل، مبارکباد کے پیغامات

01 Feb 2025
01 Feb 2025

(لاہور نیوز) اہل لاہور کا ہر دلعزیز چینل لاہور نیوز ایچ ڈی کی کامیابی کے 8 سال مکمل ہو گئے۔

میڈیا کا میر کارواں لاہور نیوز ایچ ڈی سب سے پہلے اور سب سے آگے کے سفر پر گامزن ہے، لاہور نیوز ایچ ڈی نے باکمال کوریج کا ایک اور سال مکمل کر لیا، اہل لاہور کو اپنا گرویدہ بنایا، ہر وقت اور بروقت نیوز کو دکھایا اور سب کی نظروں میں مقام بنایا، ناظرین دعا گو ہیں کہ دنیا نیوز میڈیا گروپ کے بینر تلے لاہور نیوز کامیابی سے چلے۔

 شہر کے ہر دلعزیز چینل کو سراہنے کے ساتھ ساتھ اس کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے، اعلیٰ شخصیات کی جانب سے بھی لاہور نیوز ایچ ڈی کیلئے کامیابی کے 8 سال مکمل ہونے پر مبارکباد کے پیغامات آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ 

وزیراعظم، صدر مملکت، چیئرمین سینیٹ، وزرائے اعلیٰ اور گورنرز کی جانب سے مبارکبادیں دی جا رہی ہیں، سپیکرز، وفاقی اور صوبائی وزرا کے علاوہ ارکان کابینہ اور دیگر اہم شخصیات بھی لاہور نیوز کی مزید ترقی و کامرانی کیلئے دعا گو ہیں۔

گلی محلوں سے  لے کر شاہراہوں تک، سیاسی ایوانوں سے  لے کر کھیل کے میدانوں تک، اداروں کے حالات، کرپشن کے الزامات، وباؤں کے حالات، صحت کے معاملات، جان لیوا آلودگی، موسم سے افسردگی، تعلیم کے معیار، الیکشن کے امیدوار، جدید اور تیز ترین نیٹ ورک، کونے کونے کی جھلک، شاندار پیشکش سے آراستہ، کیمرے سے اوجھل نہیں کوئی راستہ، ہر سٹوری کی چھان پھٹک، سکرین پر ہر ایشو کی جھلک دکھانے کا سہرا لاہور نیوز ایچ ڈی کو جاتا ہے۔

جدید ترین اور وسیع ترین نیٹ ورک کے حامل لاہور نیوز کی اعلیٰ کوریج میں ذہین اور محنتی ٹیم شامل ہے، ورکرز کی شبانہ روز محنت نے وہ کر دکھایا جس کا صرف تصور ہی کیا جا سکتا ہے، ہر محاذ پر لاہور نیوز آپ کے ساتھ رہا اور ہر ایشو پیش کرنے میں حق صحافت ادا کیا، آپ کا ہر دلعزیز چینل لاہور نیوز کی خوب سے خوب تر کی تلاش انشاءاللہ 9 ویں سال بھی جاری رہے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے