اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آرٹیکل 200 ججز ٹرانسفر کا اختیار دیتا ہے، 10فروری کو سب سامنے آ جائے گا: عقیل ملک

31 Jan 2025
31 Jan 2025

(لاہور نیوز) مشیر قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ آرٹیکل 200 ججز کے ٹرانسفر کا اختیار دیتا ہے، 10فروری کو سب سامنے آ جائے گا۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’’ ٹو نائٹ ود ثمر عباس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ دس فروری کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہو گا، میڈیا پر خبر دیکھی کہ لاہور ہائیکورٹ سے کوئی جج لایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 200 ججز کے ٹرانسفر کا اختیار دیتا ہے، جسٹس سرفراز ڈوگر سمیت کسی بھی جج کے حوالے سے حتمی بات نہیں کر سکتا، دس تاریخ کو جوڈیشل کمیشن اجلاس میں سب کچھ سامنے آ جائے گا۔

مشیر قانون و انصاف کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ میں مشاورت میں کوئی قباحت نہیں، رولز بننے ہیں، جوائنٹ ایکشن کمیٹی بیٹھے اور ڈرافٹ لیکر آئے، وزیر اعظم شہباز شریف ایک کمیٹی بھی تشکیل دیں گے، کمیٹی تمام معاملات پر سیر حاصل ڈسکشن بھی کرے گی، تمام تر معاملہ واپس پارلیمنٹ میں بھی لایا جاسکتا ہے۔

بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ نو مئی کے حوالے سے تمام ثبوت بلیک اینڈ وائٹ موجود ہے، امریکا سے کبھی کال نہیں آنی، الزامات لگائے جاتے ہیں جن کا سر اور پیر نہیں ہوتا، آج کی ڈیڈلائن پی ٹی آئی نے خود دی تھی، عوام کے سامنے ہے کہ مفاہمت سے مزاحمت کی سیاست پر کون آیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے