اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 299300 دس گرام : 256600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 274356 دس گرام : 235215
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3264 دس گرام : 2801
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات معاملہ، ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری

31 Jan 2025
31 Jan 2025

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کر دی۔

الیکشن کمیشن  نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات 9 اکتوبر کو کرانے کا اعلان کیا تھا، اسلام آباد میں بلدیاتی حکومت کی 5 سالہ مدت فروری 2021 میں مکمل ہو گئی تھی۔

قانون کے مطابق 3 ماہ میں انتخابات ہونے تھے، الیکشن کمیشن نے بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کے بعد شیڈول نوٹیفکیشن تاحکم ثانی معطل کیا، 27 اگست کو اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ترمیمی بل2024 قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ایکٹ میں یونین کونسل کی سطح پر منتخب نمائندوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے