اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 299300 دس گرام : 256600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 274356 دس گرام : 235215
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3264 دس گرام : 2801
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

خصوصی افراد کیلئے تاحیات میعاد کیساتھ منفرد شناختی کارڈ کے اجراء کی منظوری

31 Jan 2025
31 Jan 2025

(لاہور نیوز) حکومتِ پاکستان نے نادرا (قومی شناختی کارڈ کے قوانین مجریہ 2002) میں ترامیم کی منظوری دے دی۔

خصوصی افراد کے لئے تاحیات میعاد کے ساتھ منفرد شناختی کارڈ کا اجراء پاکستان میں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وہیل چیئر کے لوگو والا خصوصی کارڈ جاری کیا جائے گا، خصوصی بچوں کے ب فارم یا جووینائل کارڈ پر بھی وہیل چیئر کا نشان ہو گا۔

خصوصی افراد کے لئے متعلقہ وفاقی یا صوبائی اداروں میں اندراج ضروری ہو گا، اعضاء عطیہ کرنے والے افراد کو بھی تاحیات میعاد کے ساتھ خصوصی کارڈ جاری کیا جائے گا، اعضاء عطیہ کرنے والے خصوصی افراد کے کارڈ پر وہیل چیئر اور ڈونر دونوں کے نشانات ہوں گے۔

متعلقہ ڈونر رجسٹریشن اتھارٹیز میں اعضاء کے عطیہ کے لئے اندراج ضروری ہو گا، قواعد میں ترامیم کا نوٹیفکیشن آئندہ گزٹ آف پاکستان میں شائع ہونے پر یہ تبدیلیاں نافذ العمل ہوں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے