اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

زراعت معیشت کی ریڑھ کی ہڈی، جدید بنانے کیلئے کام کرنا ہو گا: گورنر سٹیٹ بینک

31 Jan 2025
31 Jan 2025

(لاہور نیوز) گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ زرعی شعبے کا معیشت میں بہت اہم کردار ہے، زراعت معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مرکزی بینک کے سربراہ جمیل احمد نے کہا ہے کہ ہمارا زرعی شعبہ ناگہانی آفات میں شدید متاثر ہوا، ہمیں ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، زرعی شعبے میں اصلاحات پر کام کر رہے ہیں، ہم  نے ایشوز ڈسکس کرنے ہیں تاکہ اس شعبے میں ترقی ہو سکے۔

گورنر سٹیٹ بینک نے مزید کہا ہے کہ زراعت کے شعبے سے مستفید ہونے کے لئے ہمیں کاشتکاروں کی تربیت پر توجہ دینا ہو گی اور زراعت کو جدید بنانے کے لئے کام کرنا ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے