(لاہور نیوز) قوانین کے خلاف خوراک کا کاروبار کرنے والوں کی شامت آ گئی۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کوٹ لکھپت اور ماڈل ٹاؤن میں کارروائیاں کر کے چائے پتی یونٹ بند، ناقص انتظامات پر 2 معروف ریسٹورنٹ کو 3 لاکھ جرمانہ کیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی گئی، منظور شدہ لیبل استعمال نہ کرنے پر یونٹ کو بند کیا گیا، سٹوریج اور صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات کی بھرمار پائی گئی، کھلی نالیاں، مکھیوں کی بھرمار پائی گئ۔
عاصم جاوید کے مطابق صحت دشمن عناصر کے خاتمے کے لئے تمام فوڈ پوائنٹس کی مسلسل چیکنگ جاری ہے، ملاوٹ اور جعلسازی مافیا کا قلع قمع کرنے کے لئے فوڈ سیفٹی ٹیمیں مسلسل کارروائیاں کر رہی ہیں، خوراک کی تیاری سے ترسیل تک تمام مراحل کو بین الاقوامی طرز کے مطابق لانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔
