(لاہور نیوز) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کہا کہ سقوط ڈھاکہ کے بعد کوئی سقوط نہیں ہو گا۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمانکی کال پر جماعت اسلامی غربی لاہور اور جمعیت اتحاد العلماء کے زیر انتظام منصورہ میں کشمیر و فلسطین یکجہتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس سے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم ، امیر غربی لاہور علی ارتضیٰ حسنی اور قاری وقار چترالی نے خطاب کیا۔
کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے جید علماء اکرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم کا کہنا تھا اہل فلسطین نے ثابت کر دیا ہے کہ طاقت کے زور پر کسی کو زیر نہیں کیا جا سکتا، علماء اکرام ممبرؤمحراب کے ذریعے امت مسلمہ کو مایوسی سے نکالیں۔
جماعت اسلامی لاہور کے غربی حصے کے امیر علی ارتضیٰ حسنی نے کہا کہ علماء اکرام خطبات جمعہ میں مسئلہ کشمیر پر عوام میں آگاہی پیدا کریں، ہمیں اہل کشمیر کی پشتی بانی کرنے کی ضرورت ہے، کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور حفاظت ہمارا ایمان ہے۔
قاری وقار چترالی نے کہا علماء اکرام 5 فروری کو اہل کشمیر کیلئے مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں گے، علماء اکرام کو جب بھی جماعت اسلامی نے دعوت دی علماء نے لبیک کہا۔
