31 Jan 2025
(لاہور نیوز) ایک ہزار روپے کا نوٹ پانچ پولیس اہلکاروں کے گلے پڑ گیا۔
دوران چیکنگ شہری کی جیب سے ایک ہزار روپے نکالنے پر قلعہ گجر سنگھ پولیس کے پانچ اہلکار معطل کر دیئے گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اہلکاروں نے چیکنگ کے دوران شہری نظام کی جیب سے ایک ہزار روپیہ نکالا، شہری نے ایک ہزار نکالنے کی شکایت ون فائیو پر دی، شہری کی کال پر پولیس اہلکاروں نے زبردستی غلط کال کا بیان دلوا کر معافی نامہ لکھوایا۔
معاملے کی انکوائری میں پولیس اہلکار قصور وار ثابت ہوئے جس کے بعد ان کو معطل کر دیا گیا۔
