
30 Jan 2025
(مریم الہٰی) حکومت پاکستان نے پناہ گزین شہریوں کو سمگل کرنے کے خلاف کارروائی کا بل بنا لیا۔
بل کے مطابق حکومت سمگلنگ مائیگرینٹ ایکٹ 2018 میں 6 ترامیم لے آئی، کسی بھی غیر قانونی غیرملکی کو رہائش یا پناہ دینے پر قید اور جرمانہ ہو گا، مجرموں کے مقدمات چلانے کیلئے خصوصی عدالتیں بھی قائم کی جائیں گی۔
پناہ گزین شہری کو سمگل کرنے پر 10 سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانہ ہو گا، بیرون ملک بھجوانے کیلئے جعلی دستاویز بنانے پر 10 سال قید اور 50 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔