اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 6 خوارج ہلاک، میجر سمیت 2 جوان شہید

30 Jan 2025
30 Jan 2025

(لاہور نیوز) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کر کے 6 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز  نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا، آپریشن خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا جس کے نتیجے میں 6 خوارج ہلاک ہو گئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم شامل ہیں، 29 سالہ میجر حمزہ اسرار کا تعلق راولپنڈی اور 26 سالہ سپاہی محمد نعیم کا تعلق نصیر آباد سے تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ دیگر خوارج کے خاتمے کیلئے علاقے میں سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

صدر مملکت اور وزیر داخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے 6 خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

صدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا اور کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

انہوں  نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی اور صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

آصف زرداری نے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی، دہشتگرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خوارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ شہید میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم  نے وطن کے امن کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں، جوانوں کی بہادری پر فخر ہے، قوم کے بہادر سپوت وطن پر قربان ہو کر ہمیشہ کیلئے امر ہو گئے، شہید میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم کی عظیم قربانی کو قوم سلام پیش کرتی ہے، شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے 6 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سکیورٹی فورسز  نے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے