اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.30 قیمت فروخت : 38.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.25 قیمت فروخت : 279.75
  • یورو قیمت خرید: 290.36 قیمت فروخت : 290.88
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 350.43 قیمت فروخت : 351.06
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.67 قیمت فروخت : 176.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.86 قیمت فروخت : 196.21
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.16 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 900.17 قیمت فروخت : 901.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 306600 دس گرام : 262800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 281048 دس گرام : 240898
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3438 دس گرام : 2950
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا

30 Jan 2025
30 Jan 2025

(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت کی جانب سے متعارف کی گئی لیپ ٹاپ سکیم 2025 کے متعلق اہم معلومات سامنے آگئیں ۔

مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا ہے تاہم اس کے لیے سٹوڈنٹس کو آن لائن درخواست دینے کی ضرورت نہیں پڑے گی، بلکہ تعلیمی اداروں کی جانب سے طلبہ کا ڈیٹا مرتب کیا جائےگا۔

لیپ ٹاپ سکیم میں اپلائی کرنے کا طریقہ

وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ سکیم  2025 کے لیے سٹوڈنٹس کو آن لائن درخواست دینے کی ضرورت نہیں ، بلکہ تعلیمی اداروں کی جانب سے طلبہ کا ڈیٹا مرتب کیا جائے۔

تصدیق شدہ ڈیٹا ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پنجاب کو جمع کرایا جائے گا، جو منتخب طلباء کی حتمی فہرستیں جاری کرے گا۔

مزید تفصیلات

یونیورسٹی کے 20,000 طلباء، 14,000 کالج کے طلباء، 4,000 ٹیکنیکل اور زرعی کالج کے طلباء اور 2000 میڈیکل اور ڈینٹل کالج کے طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔

سکیم کے لئے کمپیوٹر سائنس، میڈیسن، انجینئرنگ، سائنس، سوشل سائنسز، بزنس، لینگوئجز، ویٹرنری میڈیسن اور ایگریکلچر میں ڈگریاں حاصل کرنے والے طلباء اہل ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چند ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ لیپ ٹاپ سکیم 2025 کے تحت اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں مفت لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے ۔ چیف منسٹر کے لیپ ٹاپ پروگرام کے تحت طلباء کو 13ویں جنریشن کے کور 7 آئی لیپ ٹاپ ملیں گے، اقلیتی طلبہ اور سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری سکول کے امتحانات میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو بھی لیپ ٹاپ سے نوازا جائے گا۔حکومت ہونہار طلباء میں 50,000 جدید ترین لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے