اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

رواں ماہ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو 9 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے

30 Jan 2025
30 Jan 2025

(ویب ڈیسک) رواں ماہ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو 9 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے۔

صوبہ بھر میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کیخلاف کارروائی تیز کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس مرزا فاران بیگ کے مطابق تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز ہیلمٹ پر سختی سے عمل درآمد کروائیں۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہو گا، ہیلمٹ کی پابندی نہ کرنے پر لاہوریوں کے رواں ماہ 16 ہزار سے زائد چالان کئے گئے، صوبہ بھر میں ہیلمٹ نہ پہننے پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد ہے۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے واضح کیا کہ صوبہ بھر میں ہیلمٹ کی خلاف ورزیوں پر بلاتفریق کارروائیاں جاری رہیں گی، بار بار بھاری جرمانہ ادا کرنے سے بہتر ہے آپ ہیلمٹ کا استعمال کریں، ہیلمٹ حادثہ کی صورت میں سر کی چوٹ سے محفوظ رکھتا ہے، محفوظ سفر کے لئے ہیلمٹ کا استعمال اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے