اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شیروں کی ملکیت اور پرورش کیلئے سخت قوانین متعارف

30 Jan 2025
30 Jan 2025

(لاہور نیوز) محکمہ وائلڈ لائف نے شیروں کی ملکیت اور پرورش کیلئے سخت قوانین متعارف کروا دیئے۔

شیر پالنے کے شوقین افراد کیلئے نئے ضابطے متعارف کرا دیئے گئے، اب شیر رکھنے کے لئے مخصوص شرائط پوری کرنا لازم ہو گا، بصورت دیگر قانونی کارروائی کیلئے تیار رہیں۔

وائلڈ لائف حکام کے مطابق شیر کا پنجرہ کم از کم 500 مربع میٹر کا ہونا لازمی قرار دیا گیا، شیر کیلئے مالکان کو 50 ہزار روپے لائسنس فیس ادا کرنا ہو گی۔

اگر کوئی پرائیویٹ فارم شیر حاصل کرتا ہے تو اسے محکمہ وائلڈ لائف سے باقاعدہ رجسٹرڈ کروانا ہو گا، نہ صرف شیر کے مالک بلکہ اس کی خرید و فروخت کرنے والے نجی فارم کو بھی قانونی طور پر رجسٹریشن کروانا ضروری ہو گا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف غلام رسول کا کہنا ہے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

بہتر تو یہی ہے کہ شیروں کو ان کے فطری ماحول میں رہنے دیا جائے ورنہ تمام قانونی تقاضے پورا کرنے لازم ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے