![](/lahorenewsimages/x103466_40068959.jpg.pagespeed.ic.KUurXp-2qG.webp)
(لاہور نیوز) سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ امریکہ سے سرکاری نہیں نجی وفد پاکستان دورے کیلئے آیا۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ امریکا سے آئے چند پرائیویٹ لوگوں کے آنے پر پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، رچرڈ گرینیل کے ٹویٹ دنیا نے دیکھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی کو اپروچ نہیں کیا، کبھی نہیں کہا کہ نئی امریکی انتظامیہ آئے گی اور بانی پی ٹی آئی باہر آجائیں گے، ہمیں اللہ کے سوا کسی سے امید نہیں، ہم خود ہی اپنی جنگ لڑ رہے ہیں۔
سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جنید اکبر بھی ہمارا بھائی ہے، علی امین گنڈا پور نے سب سے پہلے جنید اکبر کو مبارکباد دی، عمران خان نے کہا علی امین گنڈاپور پر پورا اعتماد ہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ حماد اظہر کو پارٹی سے نہیں ہٹایا گیا، عالیہ حمزہ کو پنجاب کی چیف آرگنائزر بنایا گیا ہے، کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں۔