اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی: ٹکٹوں کی خریداری میں شائقین کی دلچسپی، 3 میچز کے ٹکٹ مکمل فروخت

29 Jan 2025
29 Jan 2025

(لاہورنیوز) چیمپئنز ٹرافی کی ٹکٹوں کی آن لائن خریداری میں شائقین کرکٹ نے غیرمعمولی جوش کا مظاہرہ کیا ہے اور تین میچز کی مکمل ٹکٹیں مکمل فروخت بھی ہوگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پہلے مرحلے میں 30 فیصد ٹکٹ آن لائن فروخت کے لیے پیش کیےگئے جسے بعد میں 10 فیصد مزید بڑھا دیا گیا، دوسرے مرحلے میں فزیکل ٹکٹ 3 فروری سے فروخت ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان نیوزی لینڈ، آسٹریلیا انگلینڈ اور پاکستان بنگلا دیش کے میچز کے ٹکٹ مکمل فروخت ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈکا میچ 19 فروری کو کراچی میں ہوگا،آسٹریلیا اور انگلینڈ کا میچ 22 فروری کو لاہور میں شیڈولڈ ہے جب کہ پاکستان اور بنگلا دیش کا میچ 27 فروری کو راولپنڈی میں ہوگا۔پی سی بی ترجمان کا کہنا ہےکہ ٹکٹوں کی فروخت پر عوامی ردعمل خوش کن ہے، چند گھنٹوں میں ہی ٹکٹوں کی فروخت شائقین کی دلچسپی کی عکاسی ہے، پاکستانی شائقین اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑے ہیں جو اچھی خبر ہے، پی سی بی زیادہ سے زیادہ تماشائیوں کو میچز دکھانےکی سہولت دےگا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے