اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

صنعتکارڈٹ گئے! گیس کے نئے ٹیرف پر لیوی دینے سے انکار

29 Jan 2025
29 Jan 2025

(ویب ڈیسک)صنعتکاروں کی جانب سے گیس کے نئے ٹیرف پر لیوی دینے سے انکار کردیا گیا۔

حکومت نے اوگرا کی ہدایات پر CPPs کے لیے گیس کے نئے ٹیرف 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کے نفاذ کا اعلان کیا ہے، جس پر صنعت کاروں نے سخت اعتراض کیا ہے۔شمالی اور جنوبی پاکستان کے صنعت کاروں نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ ایل این جی سیکٹر کو آزاد کرے اور صنعت کو اجازت دے کہ وہ اپنی کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے ایل این جی درآمد کرے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ گیس کی فراہمی ترمیم شدہ ای اینڈ پی پالیسی 2012 کے تحت حاصل کرنا چاہتے ہیں، جو نجی شعبے کو 35 فیصد گیس پیداوار اور اکتشاف کمپنیوں سے خریدنے کی اجازت دیتی ہے۔واضح رہے کہ یہ بات منگل کو وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک اور اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کہی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے