اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.10 قیمت فروخت : 279.60
  • یورو قیمت خرید: 291.49 قیمت فروخت : 292.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 349.81 قیمت فروخت : 350.44
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.79 قیمت فروخت : 177.11
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.00 قیمت فروخت : 196.36
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.84
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.09 قیمت فروخت : 74.22
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کویتی دینار قیمت خرید: 901.34 قیمت فروخت : 902.96
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 301400 دس گرام : 258400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 276281 دس گرام : 236865
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3361 دس گرام : 2885
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بانی پی ٹی آئی اور علی امین گنڈاپور کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی

29 Jan 2025
29 Jan 2025

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پر آ گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران عمران خان نے کہا کہ صوبے میں مبینہ بیڈ گورننس اور کرپشن کی شکایات مل رہی ہیں، جس پر علی امین گنڈا پور  نے کہا کہ پوسٹنگ ٹرانسفرز میں میرا کوئی کردار نہیں، ارکان اسمبلی پوسٹنگ ٹرانسفرز کیلئے سفارشات کرتے ہیں، پوسٹنگ ٹرانسفرز خود کرواتے ہیں اور پھر شکایتیں میرے خلاف کرتے ہیں۔

عمران خان  نے کہا کہ پارٹی صدارت کا عہدہ اس لیے واپس لیا تاکہ آپ پر کام کا بوجھ کم ہو اور آپ گڈگورننس پر توجہ دے سکیں، آپ صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہیں گورننس کو بہتر کریں، میری مکمل سپورٹ آپ کے ساتھ ہے، آپ کو مکمل اختیار حاصل ہے، آپ صوبے میں مبینہ کرپشن اور بیڈ گورننس سے متعلق شکایات کا خاتمہ کریں۔

ذرائع کے مطابق بانی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی معاون خصوصی اینٹی کرپشن سے ملاقات ہوئی، جس مین انہوں نے معاون خصوصی کو ہدایت کی کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن کا خاتمہ کریں، آپ کو مکمل اخیتار ہے جو بھی کرپشن میں ملوث ہے اسے قانون کےکٹہرے میں لائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے