29 Jan 2025
(لاہور نیوز) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے شیرا کوٹ میں چھاپہ مار کر غیر معیاری کیچپ اور مایونیز تلف کر کے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ کیچپ اور مایونیز کی تیاری میں نان فوڈ گریڈڈ اشیاء استعمال کی جا رہی تھیں، انتہائی لازم ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکل دستیاب نہیں تھے، یونٹ میں حشرات، گندے، زنگ آلود برتنوں میں تیاری اور تیار کیچپ نیلے ڈرموں میں رکھی گئی تھی، گلی سڑی گاجر سے پلپ تیار کر کے اشیاء کو زمین پر رکھا گیا تھا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے خوراک کی تیاری میں مضر صحت اجزاء کا استعمال بیماریوں کا باعث بنتا ہے، صوبے بھر میں خوراک کا کاروبار صرف پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق ہی کیا جا سکتا ہے۔
