
(لاہور نیوز) سہ ملکی سیریز کیلئے پاکستان ٹیم 4 فروری سے تیاریوں کا آغاز کرے گی۔
ذرائع کے مطابق ون ڈے سکواڈ کا اعلان اگلے ایک دو روز میں متوقع ہے، پاکستان ٹیم چار فروری کو دوپہر 12:30 سے 3:30 تک ایل سی سی اے گراؤنڈ میں پریکٹس کرے گی، نیوزی لینڈ کی ٹیم پانچ فروری کی صبح لاہور پہنچے گی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں چھ فروری کو قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 8 فروری کو قذافی سٹیڈیم پر پہلے میچ میں مدمقابل ہونگی۔
ساؤتھ افریقہ کی ٹیم سات فروری کی صبح لاہور پہنچے گی، ساؤتھ افریقہ کی ٹیم 8 فروری کو 12:30 سے 3:30 تک ایل سی سی اے گراؤنڈ میں پریکٹس کرے گی، نیوزی لینڈ اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیمیں نو فروری کو قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کرینگی، پاکستان ٹیم نو فروری کو کراچی روانہ ہو گی۔
سہ ملکی سیریز کا دوسرا میچ 10 فروری کو ساؤتھ افریقہ اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جائیگا، ساؤتھ افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں میچ کے بعد کراچی روانہ ہونگی، پاکستان 10 اور 11 جبکہ ساؤتھ افریقہ 11 فروری کو کراچی بینک سٹیڈیم میں پریکٹس کریگی، پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیمیں 12 فروری کو سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں مدمقابل ہونگی۔
فائنل کیلئے کوالیفائی نہ کرنے والی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے وینیو پر روانہ ہو جائیگی، سہ ملکی سیریز کے فائنل میں کوالیفائی کرنے والی ٹیمیں 14 فروری کو کراچی سٹیڈیم میں مدمقابل ہونگی۔