اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی کے شاندار انعقاد کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں: محسن نقوی

29 Jan 2025
29 Jan 2025

(ویب ڈیسک)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے شاندار انعقاد کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہیں ۔

محسن نقوی نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔

 چیئرمین پی سی بی امریکہ سے واپس آتے ہی چیمپئنزٹرافی کی تیاریوں کے سلسلہ میں متحرک ہوگئے،انہوں نے راولپنڈی سٹیڈیم کا دورہ کیا اور اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا ۔

 محسن نقوی نے پویلین، میڈیا باکس، وی آئی پی باکسز سمیت مختلف حصوں کا معائنہ کیا،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے فنشنگ ورک بھی دیکھا،محسن نقوی نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیشرفت پراطمینان کا اظہار کیا۔

  محسن نقوی نے کہا کہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی تزئین وآرائش کا کام آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے، مین پویلین اور میڈیا باکس کی تزئین و آرائش کا کام مکمل ہوچکا ہے، کرسیوں کی تنصیب کوچند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔

  چیئرمین پی سی بی نے ٹیموں کیلئے مجوزہ سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا ۔

 طویل عرصے بعد پاکستان میں آئی سی سی ٹورنامنٹ کا انعقاد ہو رہا ہے، میگا ایونٹ کے شاندار انعقاد کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں، چیمپئنز ٹرافی ایونٹ کو یادگار بنائیں گے، امید ہے شائقین کرکٹ کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے