اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 299300 دس گرام : 256600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 274356 دس گرام : 235215
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3264 دس گرام : 2801
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

31 جنوری تک مذاکرات بحال نہ ہوئے تو کمیٹی ختم کر دیں گے: عرفان صدیقی

28 Jan 2025
28 Jan 2025

(لاہور نیوز) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اگر 31 جنوری تک مذاکراتی عمل بحال نہ ہو تو ہم کمیٹی تحلیل کر دیں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم  نے اپوزیشن کا بہت انتظار کیا، سپیکر کے کمرے میں بھی ان کا 45 منٹ انتظار کیا، آج پی ٹی آئی نے مذاکراتی عمل کو ختم کر دیا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ تحریک انصاف نے 5 دسمبر کو کمیٹی بنائی تھی، مذاکرات کے 3 سیشنز بھی ہوئے، ہم  نے ان سے جواب کیلئے 7 ورکنگ ڈیز مانگے، طے ہوا تھا کہ ہم تیار جواب کی تفصیلات جاری نہیں کریں گے، کمیٹی کا دوسری کمیٹی کے درمیان ہی معاملہ تھا۔

حکومتی کمیٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی ڈیڈ لائن 31 جنوری ہے جو ابھی باقی ہے، مذاکرات کا سلسلہ عملاً ختم ہو چکا ہے تاہم ہم  نے اپنی کمیٹی کو تحلیل نہیں کیا، ہماری کمیٹی 31 جنوری تک قائم رہے گی، اگر یہ سپیکر سے بات کرتے ہیں تو ہم بیٹھ جائیں گے۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ کمیٹی سپیکر  نے تحلیل نہیں کرنی وہ درمیان میں ایک واسطہ ہیں، حکومتی کمیٹی وزیر اعظم  نے بنائی وہی ختم کریں گے، ہماری طرف سے کوئی رابطہ نہیں ہو گا، ہم ان کے پاس کوئی پیغام نہیں لیکر جائیں گے کہ وہ تشریف لائیں وہ اب سپیکر سے ہی رابطہ کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی  نے جمہوری روایات کو بہت نقصان پہنچایا جس کا ہمیں بڑا افسوس ہے، بانی پی ٹی آئی اب یوم سیاہ مناتے رہیں ہم پتا نہیں ان کو کون کونسا عندیہ دینے کیلئے بیٹھے ہوئے تھے،وہ آجاتے ان کیلئے کھڑکی کھلی تھی، انہوں  نے اپنا راستہ خود ہی بند کر دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے