اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 299300 دس گرام : 256600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 274356 دس گرام : 235215
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3264 دس گرام : 2801
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور : 14 سال بعد غیرت کے نام پر لڑکی کے قتل کا مقدمہ درج

28 Jan 2025
28 Jan 2025

(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے 14 سال بعد غیرت کے نام پر قتل ہونے والی لڑکی کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔

مقدمہ بیدیاں روڈ کے رہائشی شاہد علی کی مدعیت میں تھانہ ہیئر میں درج کیا گیا۔

مقدمہ کے متن میں لکھا گیا ہے کہ مدعی شاہد نے 2012 میں چونگی امرسدھو کی رہائشی صوفیہ سے پسند کی شادی کی، شادی کے ایک مہینے بعد لڑکی کو اس کے والدین  نے صلح کے بہانے گھر بلایا، بیوی کو واپس لیجانے کے مطالبے پر میرے سسر  نے دھمکیاں دیں، لڑکی کے والد اور چچا نے چند دن بعد آ کر اپنی بیوی کو  لے جانے کا کہا۔

مدعی شاہد نے متن میں لکھوایا کہ دھمکیوں سے ڈر کر میں ساہیوال چلا گیا اور دوسری شادی کر لی، کئی بار میرے والدین  نے میرے سسرال رابطہ کیا لیکن حل نہ نکلا، پتا لگا ہے کہ صوفیہ کو اسکے والد، چچا اور دو نامعلوم افراد  نے قتل کیا تھا۔

ایف آئی آر میں مزید لکھا گیا کہ مقتولہ صوفیہ کی قتل کے بعد لاش نہر میں بہا دی گئی، ہیئر پولیس  نے لڑکی کے والد عارف اور چچا شوکت سمیت 4 افراد پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles