اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران ، بشریٰ کے وکیل کی کیس دوسرے بنچ میں منتقل کرنے کی استدعا

28 Jan 2025
28 Jan 2025

(لاہور نیوز) توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکیل نے کیس دوسرے بنچ میں منتقل کرنے کی استدعا کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس انعام امین منہاس نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کی، وکیل صفائی بیرسٹر سلمان صفدر اور ایف آئی اے پراسیکیوٹر عمیر مجید عدالت کے سامنے پیش ہو ئے ۔

دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل نے کیس دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے کلائنٹ کی ہدایات کے مطابق عدالت کے سامنے اپنی استدعا رکھتا ہوں، یہ کیس اس ہائیکورٹ کے بہت سینئر جج پہلے سے سُن چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خاور مانیکا نے بانی پی ٹی آئی کی عِدت کیس میں بریت کے خلاف اپیل دائر کی، عِدت کیس میں انہی گراؤنڈز پر کیس دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کا آرڈر ہو گیا، ہائیکورٹ میں اتنے سینئر ججز موجود ہیں اور مجھے اپنے کلائنٹ کی ہدایات ہیں۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے مزید کہا کہ میرے پاس تحریری طور پر اعتراض کی درخواست موجود ہے لیکن دائر نہیں کرنا چاہتا، میری استدعا ہے عدالت کوئی نئی تاریخ نہ دے اور اس نکتے پر تھوڑا سوچ لے۔

بعدازاں جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پرسماعت مزید ملتوی کر دی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے