
28 Jan 2025
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے عالمی معیار کے ہارس اینڈ کیٹل شو کے انعقاد کیلئے ایک ارب پچاس کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایچ اے کی طرف سے ہارس اینڈ کیٹل شو کے تمام انتظامات کئے جائیں گے، افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب کو بطور مہمان خصوصی مدعو کر لیا گیا ہے۔
ہارس اینڈ کیٹل شو کی رنگارنگ افتتاحی تقریب 9 فروری کو فورٹریس سٹیڈیم میں ہو گی جبکہ اختتامی تقریب 23 فروری کو گریٹر اقبال پارک میں ہو گی، شو میں 16 تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔