اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

محسن نقوی کی امریکا کے کوچز کو پاکستان میں تربیت دینے کی پیشکش

28 Jan 2025
28 Jan 2025

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے امریکا کے کوچز کو پاکستان میں تربیت دینے کی پیشکش کر دی۔

واشنگٹن میں محسن نقوی نے امریکا کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جوناتھن اٹکیسن سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز  نے کرکٹ سیریز کے انعقاد کے منصوبے کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے امریکا میں کرکٹ کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

محسن نقوی نے امریکی کوچز کو پاکستان میں تربیت فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی تاکہ دونوں ممالک کے کرکٹ تعلقات کو مزید مضبوط کیا جا سکے، چیئرمین پی سی بی نے جوناتھن اٹکیسن کو آئندہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے میچز دیکھنے کیلئے پاکستان آنے کی دعوت دی۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان کرکٹ کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں اور پی سی بی اس حوالے سے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔

جوناتھن اٹکیسن  نے چیمپئنز ٹرافی کی دعوت پر چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا اور اس شراکت داری کے امکانات پر خوشی کا اظہار کیا۔

ملاقات میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر بھی موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے