اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا چوتھا اجلاس کل طلب کر لیا

27 Jan 2025
27 Jan 2025

(لاہور نیوز) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان چوتھا اجلاس 28 جنوری کو طلب کر لیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے سپیکر صادق نے اجلاس 11 بج کر 45 منٹ پر پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم میں طلب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومتی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کا تحریری جواب دینا ہے، پی ٹی آئی کی عدم شرکت پر حکومتی کمیٹی اپنا تحریری جواب سپیکر کو پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف نے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا اعلان نہ کرنے پر حکومت کے ساتھ مذاکرات منسوخ کر دیے تھے۔

16 جنوری کو ہونیوالے مذاکرات کے تیسرے دور میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے سپیکر قومی اسمبلی کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا تھا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے