اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جی ایچ کیو حملہ کیس: بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست مسترد

27 Jan 2025
27 Jan 2025

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بریت کی درخواست خارج کر دی۔

 اڈیالہ جیل راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی کی جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں بریت کی درخواست پر سماعت کی جسے عدالت کی جانب سے مسترد کر دیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے 265 کے تحت بریت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

دوران سماعت پراسیکیوٹر نے بریت کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مقدمہ کا ٹرائل جاری ہے اور 12 گواہان کی شہادت ریکارڈ ہوچکی ہے جبکہ ملزم  کے خلاف استغاثہ کے پاس کافی شواہد بھی موجود ہیں، ٹرائل کی اس سٹیج پر بریت کی درخواست مناسب نہیں۔

پراسیکیوٹر نے دلائل میں بتایا کہ سابق وفاقی وزیر اور مقدمے میں شریک ملزم شیخ رشید احمد کی درخواست بریت بھی انسداد دہشتگردی عدالت نے مسترد کی تھی اور ہائیکورٹ نے بھی ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔

پراسیکیوٹر کی جانب سے استدعا کی گئی کہ پراسیکیوشن کو شہادت ریکارڈ کرانے کا موقع دیا جائے، بعدازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست مسترد کر دی۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے