اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مغلپورہ میں ڈولفن پولیس نے بچوں کو ورغلا کر جنسی درندگی کا نشانہ بنانیوالے ملزم کو پکڑلیا

27 Jan 2025
27 Jan 2025

(لاہور نیوز) ڈولفن پولیس نے معصوم بچوں کو ورغلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت شخص کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ڈولفن اسکواڈ کے مطابق 15 پر کال موصول ہوئی کہ ایک شخص بچے کو ورغلا کر زیادتی کی غرض سے ویرانے میں لے گیا ہے جس پر ڈولفن اسکواڈ فوری موقع پر پہنچا اور ملزم احمد کو گرفتار کرکے 10  سالہ بچے کو حفاظتی تحویل میں لے لیا۔ 

ترجمان کے مطابق ملزم احمد معصوم بچوں کو ورغلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا ہے، ملزم 10 سالہ  دانش کو بھی ورغلا کر ویرانے میں لے گیا اور اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ڈولفن اسکواڈنےگرفتار ملزم احمد کو تھانہ مغلپورہ کے حوالے کردیا جبکہ معصوم دانش کو بھی تھانے منتقل کر دیا،دوسری جانبایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا تھا کہ بچوں کا جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،  ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے