اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی: گروپ میچز اور پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹ کب ملیں، تاریخ سامنے آگئی

27 Jan 2025
27 Jan 2025

(لاہورنیوز) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ میچز اور پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت 28 جنوری سے شروع ہوگی۔

جنرل سٹینڈزکے ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار پاکستانی روپے رکھی گئی ہے، پریمیئم سیٹس مختلف کیٹگریز میں 15 سو روپے سےدستیاب ہوں گی۔چیف کمرشل آفیسر آئی سی سی انوراگ داھیا کے مطابق دبئی میں انڈیا کے میچوں کے ٹکٹس کے بارے میں جلد آگاہ کیا جائے گا، شائقین خود کو رجسٹر کرالیں، فائنل کے ٹکٹس پہلے سیمی فائنل کے اختتام پر دستیاب ہوں گے۔

چیف کمرشل آفیسر آئی سی سی انوراگ داھیا کے مطابق پاکستان کے لئے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد یادگار لمحہ ہے۔ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سمیر احمد سید نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی شائقین کو بہترین کرکٹ کے ناقابل فراموش لمحات فراہم کرے گی،نئے اپ گریڈ سٹیڈیمز میں شائقین کھیل کے خوبصورت لمحات سے پوری طرح لطف اندوز ہوسکیں گے۔

سمیر احمد سید نے مزید کہا کہ والدین کے لئے یہ ایک بہترین موقع ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس کھیل سے روشناس کرائیں اور اس کھیل سے ان کی محبت میں اضافہ ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے