اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر

27 Jan 2025
27 Jan 2025

(لاہور نیوز) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کر دی گئیں۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے ایڈووکیٹ خالد یوسف چودھری نے عدالت عالیہ میں اپیلیں دائر کیں۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی، نیشنل کرائم ایجنسی سے معاہدے کا متن حاصل نہ کرنا تفتیشی ایجنسی کی ہچکچاہٹ کو واضح کرتا ہے۔

دائر درخواست میں کہا گیا کہ این سی اے حکام کو شامل تفتیش بھی نہیں کیا گیا، استغاثہ مکمل شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی ہے، عدالت سزا کو کالعدم قرار دے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ احتساب عدالت کا 17 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دے، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بری کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے