اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے کا کیس، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت طلب

27 Jan 2025
27 Jan 2025

(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے اور جیل میں سہولتوں کیلئے درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو کل طلب کر لیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے، ذاتی معالج سے معائنہ اور جیل سہولیات کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کی، عدالت نے کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو کل طلب کر لیا۔

دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل فیصل فرید اور جیل حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ آخری سماعت میں جیل حکام سے فون کالز اور ملاقات سے متعلق رولز کا پوچھا تھا جس پر جیل حکام  نے جواب دیا کہ فون کال 13 جنوری کو ہوئی تھی۔

چیف جسٹس نے پوچھا کہ ہر بار فون کال کے لئے درخواست تو نہیں دینا ہو گی؟ جس پر جیل حکام  نے بتایا کہ واٹس ایپ کال رولز میں نہیں ہے لیکن عدالتی حکم پر کروائی گئی، سزا سنائے جانے کے بعد بشریٰ بی بی کی 2 بار ملاقات کرائی گئی، 17،20 اور 23 جنوری کو ٹرائل کےدوران بھی ملاقات ہوئی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ دوران سماعت ملاقات نہیں ہے اسی لئے کہا تھا رپورٹ دیں، اگر ایسا ہی جواب دینا تھا تو میں سپرنٹنڈنٹ کو بلا لیتا ہوں۔

بعد ازاں عدالت نے تفصیلی جواب کے ساتھ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا اور جیل حکام کو ہدایت دی کہ سپرنٹنڈنٹ جیل 23 جنوری کا عدالتی آرڈر پڑھ کر آئیں، ساتھ ہی عدالت نے سماعت کل تک کے لئے ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے