اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عدت کیس: عمران، بشریٰ کی بریت کیخلاف اپیل چیف جسٹس ہائیکورٹ کو ارسال

27 Jan 2025
27 Jan 2025

(لاہور نیوز) عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت کیس میں بریت کے خلاف اپیل چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھیج دی گئی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عدت کیس میں بریت کے خلاف اپیلوں پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج جسٹس اعظم خان نے کی جس میں درخواست گزار خاور مانیکا کی جانب سے زاہد آصف چودھری، اقبال کاکڑ و دیگر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے علی بخاری، شعیب شاہین، نیاز اللہ نیازی و دیگر پیش ہوئے۔

زاہد آصف چودھری نے عدالت کو بتایا کہ ہم  نے 13 جولائی 2024 کا ایڈیشنل سیشن جج کا بریت کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے۔

اس موقع پر شعیب شاہین نے کہا کہ دلائل دینے سے پہلے ہم کچھ کہنا چاہ رہے ہیں، آپ پہلے اپنا مائنڈ ڈسکلوز کر چکے ہیں، کیس کسی دوسرے بینچ کو منتقل کر دیا جائے۔

جسٹس اعظم خان  نے شعیب شاہین کی بات پر ریمارکس دیئے کہ ہم  نے ایک آرڈر کے خلاف نظرثانی درخواست سنی تھی، ہم نیا بینچ تشکیل دینے کے لئے فائل چیف جسٹس کو بھیج دیتے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کے خلاف اپیل کی فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی، کیس چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کو نیا بینچ تشکیل دینے کے لئے بھیجا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے