اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دوسرا ٹیسٹ جیتنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے: ساجد خان

27 Jan 2025
27 Jan 2025

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سپنر ساجد خان نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ جیتنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے، کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔

ساجد خان نے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعود شکیل پہلے بھی اچھا کھیلا ہے، ابھی پچ پر موجود ہے، محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے بیٹنگ کیلئے ابھی آنا ہے، امید ہے کہ پچ پر موجود اور آنے والے بلے باز اچھی اننگز کھیلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پچ مشکل ہے یہاں بیٹنگ کرنا آسان نہیں ہے لیکن نئے بال سے اس وکٹ پر بہت کچھ ہے، بیس پچیس اوورز کے بعد بال تھوڑا پرانا ہو جاتا ہے اور آسان ہو جاتا ہے، بال پرانا ہونے سے اتنا زیادہ ٹرن نہیں ہوتا، اب ماڈرن کرکٹ ہے ایسا بالکل نہیں ہے کہ ٹیل اینڈر کو بیٹنگ نہیں آتی۔

مایہ ناز سپنر  نے کہا کہ اب وہ دور نہیں ہے کہ چھ سات آؤٹ کر لئے تو نیچے والوں کو بیٹنگ نہیں آتی، ابھی ناممکن نہیں ہے ہم اس میچ کو جیتنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

بابر اعظم کے آؤٹ ہونے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ساجد خان  نے کہا کہ کوئی جان بوجھ کر آؤٹ نہیں ہوتا، بدقسمتی سے بابر اعظم آؤٹ ہو گئے، بابر اعظم ایک بہترین ورلڈ کلاس پلیئر ہے۔

ساجد خان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ کا رزلٹ نہیں آ رہا تھا، لوگ دیکھنے نہیں آتے تھے، اب ان پچز سے رزلٹ آرہا ہے، ہم اپنی طرف سے پوری کوشش کر رہے ہیں، جیت ہار کھیل کا حصہ ہوتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے