اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

لیجنڈ کرکٹرز محمد آصف اور شعیب اختر کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

26 Jan 2025
26 Jan 2025

(ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے دو سابق فاسٹ باولنگ لیجنڈز کی امریکا میں ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

امریکا میں ایک تقریب کے دوران راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اور محمد آصف کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگالیا تاہم اس دوران آصف کی طرف سے جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔دونوں باولرز کے درمیان ماضی میں رشتے کبھی سازگار نہیں رہے تھے لیکن شعیب اختر نے ہمیشہ محمد آصف کی گیند پر گرفت اور باولنگ کو سراہا ہے۔

سال 2007 ورلڈکپ سے قبل دونوں کرکٹرز کے درمیان ایک ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا تھا جس میں راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے محمد آصف کو بیٹ مار دیا تھا جس کے بعد دونوں کو اسکواڈ سے باہر کرکے وطن واپس بھیج دیا گیا تھا۔

ماضی میں شعیب اختر اور محمد آصف کہہ چکے ہیں کہ دونوں کے درمیان ہاتھا پائی کی وجہ شاہد آفریدی بنے تھے، سابق کرکٹر نے اپنی سوانح عمری اور خود آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ ڈریسنگ روم میں ہنسی مذاق میں محمد آصف میرا ساتھ دے رہے تھے جس پر شعیب ناراض ہوگئے اور واقعہ رونما ہوگیا۔

دوسری جانب دونوں فاسٹ باولر کی ملاقات کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد فینز کے چہرے کھل اُٹھے اور انہیں دونوں کی پرانی جوڑی یاد آگئی جس نے پاکستان کو کئی تاریخی میچز جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے