26 Jan 2025
(لاہور نیوز) نواب ٹاون کے علاقے سے لاپتہ ہونے والی خاتون وکیل کی لاش حافظ آباد کی نہر سے برآمد کر لی گئی۔
پولیس کے مطابق سائرہ کی لاش بوری میں بند تھی جس کی شناخت کرنا بھی مشکل تھی۔
سائرہ ایڈووکیٹ کے لاپتہ ہونے کی ایف آئی آر اسکی بہن عائشہ کی مدعیت میں تھانہ نواب ٹاون لاہور میں درج کی گئی جبکہ حافظ آباد پولیس نے لاش ملنے کے بعد شناخت نہ ہونے پر ایف آئی آر درج کرنے کے بعد لاش کی تدفین کر دی تھی۔
لاہور پولیس اطلاع ملتے ہی حافظ آباد روانہ ہوئی اور مزید تفتیش کا آغاز کر دیا، مقتولہ سائرہ ایڈووکیٹ کی کچھ عرصہ پہلے بلال نامی شخص شادی ہوئی تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے جلد ہی قتل کے اصل حقائق سامنے آ جائیں گے۔
