اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لیسکو، رینجرز کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن، 1 ارب 50 کروڑ کی چوری پکڑی گئی

26 Jan 2025
26 Jan 2025

(ویب ڈیسک) لیسکو (لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی) کا رینجرز کی مدد سے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی چوری کے خلاف بھرپور آپریشن جاری، 7 روز کے دوران لیسکو نے شہر بھر میں ایک ارب 50 کروڑ روپے کی بجلی چوری پکڑی ہے۔

لیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن میں گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ علاوہ ازیں، شہر کے مضافاتی علاقوں میں واقع ٹیوب ویلز میں بھی بجلی چوری پکڑی گئی۔

لیسکو کے چیف شاہد حیدر نے بتایا کہ رینجرز کی معاونت کے بغیر بااثر بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرنا مشکل ہو رہا تھا، جس پر وفاقی حکومت سے درخواست کرکے لیسکو میں رینجرز کی تعیناتی کی گئی۔ وفاقی حکومت کے تعاون سے اس آپریشن کو کامیابی کے ساتھ جاری رکھا جا رہا ہے۔

شاہد حیدر نے مزید کہا کہ لیسکو کے افسران و ملازمین بھرپور مستعدی سے کام کر رہے ہیں اور رینجرز نے بڑے بجلی چوروں کو پکڑنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے