اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام تاریخی کامیابی سے ہمکنار

26 Jan 2025
26 Jan 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام تاریخی کامیابی سے ہمکنار ہے۔

پروگرام کے تحت صوبہ بھر میں 9 ہزار سے زیادہ افراد کو ساڑھے 8 ارب روپے سے زیادہ بلاسود قرض جاری کیاگیا جو چند ماہ کی مختصر مدت میں ساڑھے 8 ارب روپے کے مائیکروفنانس قرض کا منفرد ریکارڈ ہے۔

مختصر ترین مدت میں اپنی چھت، اپنا گھر کے پورٹل پر 4 لاکھ سے زائد درخواستیں مع ڈاکومنٹ جمع ہونے کا ریکارڈ بن گیا۔

اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے فیز ون میں 5 ہزاردرخواستوں پر لون جاری کر دیا گیا، پروگرام کے تحت 5 ہزار سے زائد گھر تیزی سے تکمیل کے حتمی مراحل میں داخل ہیں، فیز ٹو میں ملنے والے 3 ہزار لونز سے بھی گھرو ں کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنی چھت، اپنا گھر پورٹل پر ملنے والی درخواستوں کی تصدیق 3 غیر جانبدار مائیکر و فنانس ادارے کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے احکامات کے مطابق ایک سال میں ایک لاکھ اور پانچ سال میں پانچ لاکھ گھر بنانے کا ہدف حاصل کیا جائے گا، مریم نوازشریف نے اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے اہداف حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اس موقع پر مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ریاست ماں کے جیسی ہے اور ماں کو بے گھر بچوں کا زیادہ احساس ہوتا ہے، اپنی چھت، اپنا گھر پاکستان کا سب سے بہترین ہاؤسنگ پراجیکٹ ثابت ہوگا، دل چاہتا ہے کہ پنجاب میں کوئی بھی بے گھر نہ رہے، سب کے پاس اپنی چھت کا سکھ ہو۔

انہوں نے کہا کہ اپنی چھت، اپنا گھر میں سفارش نہیں میرٹ پر قرض ملے گا، 15 لاکھ قرض حاصل کرنے والوں کو9 سال میں ماہانہ 14 ہزار قسط کی صورت میں اصل زر ہی ادا کرنا ہوں گے، پروگرام کے تحت بننے والے مکان دیکھ کر اتنی خوشی ہوتی ہے جیسے اپنا ہی گھر بن رہا ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے