اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ستوکتلہ سے سابق ایڈیشنل کمشنر فیصل آباد ملک خادم جیلانی اغوا

26 Jan 2025
26 Jan 2025

(لاہور نیوز) ستوکتلہ کے علاقے سے سابق ایڈیشنل کمشنر فیصل آباد کو اغوا کر لیا گیا، ستوکتلہ پولیس نے ملک خادم جیلانی کی اہلیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس نے اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ 10 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا، ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ رات 9 سے 10 بجے نقاب پوش افراد دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے۔

ایف آئی آر کے مطابق مسلح نقاب پوش افراد نے فیملی کو ایک کمرے میں بند کر کے لوٹ مار کی، نقاب پوش افراد نے نقدی، موبائل فونز، پاسپورٹ اور دیگر قیمتی سامان لوٹا۔

ملک خادم جیلانی کی اہلیہ کے مطابق مسلح افراد ملک خادم جیلانی کو زبردستی اغوا کر کے لے گئے، ملزم جاتے ہوئے ہماری گاڑی بھی ساتھ لے گئے۔

دوسری جانب ایس پی صدر آپریشنز غیور احمد خان کا کہنا ہے کہ معاملے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں اور ملزموں کی شناخت اور مغوی کی بازیابی کیلئے کوشش جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے