اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں امام الحق کی شمولیت کا امکان

24 Jan 2025
24 Jan 2025

(لاہور نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہفتے سے دوسرا اور آخری ٹیسٹ شروع ہو رہا ہے جس کے لیے پاکستانی اوپنر امام الحق کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

ملتان ہی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو میچ کے تیسرے دن 127 رنز سے شکست دی تھی۔

ذرائع کے مطابق تجربے کار اوپنر امام الحق کو دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے، ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں محمد حریرہ نے ٹیسٹ ڈیبیو کرتے ہوئےکپتان شان مسعود کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا تھا۔

البتہ امام الحق کی ٹیم میں شمولیت کی صورت میں وہ حریرہ کے ساتھ اننگ کا آغاز کریں گے جب کہ کپتان شان مسعود نمبر تین پر بیٹنگ کریں گے۔

ٹیم منیجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی ملتان کی سلو اور ٹرننگ پچ پراضافی بیٹر کھلانے کا ارادہ رکھتی ہے اور ایسی صورت میں ٹیم میں شامل واحد فاسٹ بولر خرم شہزاد کو ڈراپ کیا جاسکتا ہے۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے