اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

وی وی آئی پیز کیلئے پروٹوکول میں شامل گاڑیوں کا فیول چوری ہونے کا انکشاف

24 Jan 2025
24 Jan 2025

(لاہور نیوز) وی وی آئی پیز کیلئے پروٹوکول میں شامل گاڑیوں کا فیول چوری ہونے کے انکشاف کے بعد گاڑیوں میں ٹریکر لگوانے کا فیصلہ کر لیا گیا، گاڑیوں کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔

وی وی آئی پیز کی گاڑیوں میں سالانہ ساڑھے 3 کروڑ روپے صرف فیول کی مد میں لگنے لگا جبکہ وی وی آئی پیز پروٹوکول میں شامل گاڑیوں کا فیول چوری ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ 

پولیس کی جانب سے وی وی آئی پیز کے ساتھ جانے والی گاڑیوں میں ٹریکر لگوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وی وی آئی پیز کے ساتھ ایلیٹ فورس اور گاردات کی گاڑیاں جاتی ہیں، گاڑیوں میں ٹریکر لگوا کر فیول چوری کو کنٹرول کیا جا سکے گا۔

ماہانہ 30 ہزار سے زائد لیٹر پٹرول اور ڈیزل پروٹوکول کی گاڑیوں میں ڈلوایا جا رہا تھا، گاڑیوں کی انسپکشنز کے بعد فیول چوری ہونے کے واقعات رپورٹ ہوئے تھے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گاڑیوں میں ٹریکر کی مدد سے گاڑیوں کی مائلیج کو بھی مانیٹر کیا جا سکے گا اور گاڑیوں کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے