(لاہور نیوز) ایک سال میں مشکلات کے باوجود 65 ہزار سے زائد پاکستانی ورک پرمٹ پر متحدہ عرب امارات گئے۔
متحدہ عرب امارات کے ویزوں کیلئے پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا ہے، ذرائع کے مطابق پاکستانیوں کیلئے متحدہ عرب امارات کے وزٹ ویزا میں مشکلات ہیں، ان میں ڈاکٹرز، انجینئرز ، پائلٹس، ایڈوائزرز ، فارماسسٹ، اعلیٰ تعلیم یافتہ اور اعلیٰ ہنرمند لوگ شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا 13 ہزار پاکستانی اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز، 52 ہزار ڈائریکٹ ایمپلائمنٹ کے ذریعے یو اے ای گئے، اعلیٰ تعلیم یافتہ 18 ہزار سے زائد پاکستانی 2024 میں یو اے ای ورک پرمٹ پر گئے۔
علاوہ ازیں سال 2024 میں 14 ہزار سے زائد سکلڈ پاکستانی متحدہ عرب امارات ورک پرمٹ پر گئے، 185 ایڈوائزرز ، فنانشل اینالسٹ، پائلٹس اور بجٹ کنٹرولرز یو اے ای گئے، یو اے ای سے سالانہ چار ارب ڈالر کا زرمبادلہ آتا ہے۔
