24 Jan 2025
(لاہور نیوز) شہر لاہور میں سورج اپنی کرنیں بکھیرنے لگا، سردی کو بریک لگ گئی۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 6 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد تک جا پہنچا۔
محکمہ موسمیات کے اعدادوشمار کے مطابق ہوا کی گرفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔
دوسری جانب شہر میں فضائی آلودگی کی شرح تاحال برقرار ہے، آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا پاکستان میں پہلا نمبر ہے۔
