اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.10 قیمت فروخت : 40.17
  • یورو قیمت خرید: 325.88 قیمت فروخت : 326.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.91 قیمت فروخت : 373.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.05 قیمت فروخت : 186.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.31 قیمت فروخت : 202.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 77.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.70 قیمت فروخت : 914.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442800 دس گرام : 379600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405897 دس گرام : 347964
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6342 دس گرام : 5443
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابر اعظم پر ہراسانی کا الزام لگانے والی خاتون عدالت طلب

24 Jan 2025
24 Jan 2025

(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر ہراساں کرنے کا الزام لگانے والی خاتون کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

عدالت عالیہ میں جسٹس اسجد جاوید گھرال نے بابر اعظم کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے بابر اعظم کی درخواست پر 2021ء سے حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے، خاتون نے بابر اعظم پر ہراساں کرنے کے الزامات لگاتے ہوئے مقامی عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر ایڈیشنل سیشن جج نے بابر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

اس حکم کو بابر اعظم نے لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے، بابر اعظم کے وکیل کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نے حقائق کے برعکس فیصلہ دیا، خاتون نے بےبنیاد الزامات لگا کر شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ ایڈیشنل سیشن جج کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے