اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان پوسٹ کا پانچ سالوں میں 50 ارب سے زائد خسارے کا انکشاف

23 Jan 2025
23 Jan 2025

(لاپور نیوز) پاکستان کا قومی ادارہ پاکستان پوسٹ شدید مالی مشکلات کا شکار ہے، پانچ سال کے دوران قومی ڈاک کے اخراجات آمدن سے نوے فیصد بڑھ گئے۔

دستیاب دستاویزات کے مطابق پاکستان پوسٹ کا پانچ سالوں میں پچاس ارب سے زائد خسارے کا شکار رہا، پچھلے 5 سال کی آمدن 62 ارب 29 کروڑ رہی ہے جبکہ قومی محکمہ ڈاک کے اخراجات 112 ارب 64 کروڑ 44 لاکھ سے زائد رہے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق مالی سال 2019 -20 میں پاکستان پوسٹ کی محصولات 15 ارب 97 کروڑ 70 لاکھ تھی اور اخراجات 26 ارب 35 کروڑ سے متجاوز تھے، مالی سال 2020-21 میں ادارے کی محصولات 15 ارب 51 کروڑ 80 لاکھ رہی۔

اس کے مقابلے میں اخراجات 27 ارب 74 کروڑ سے زائد رہے۔ اسی طرح مالی سال 2021-22 میں پاکستان پوسٹ کی ریونیو 14 ارب 43 کروڑ 30 لاکھ تھی اور اس کے ایکسپنڈیچر 17 ارب 9 کروڑ 80 لاکھ سے زائد رہے۔

مالی سال 2022-23 میں پاکستان پوسٹ کو 7 ارب 10 کروڑ سے زائد کی محصولات ہوئیں تاہم اخراجات 18 ارب 69 کروڑ سے تجاوز کر گئے، سال 2023-24 میں پاکستان پوسٹ نے آمدن میں تقریبا 9 ارب 25 کروڑ کمائے جس کے مقابلے میں اخراجات 22 ارب 75 کروڑ سے زائد رہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے