23 Jan 2025
(لاہور نیوز) قومی آل راؤنڈر خوشدل شاہ کی سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستانی سکواڈ میں شمولیت متوقع ہے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق خوشدل شاہ کی حالیہ آل راؤنڈر پرفارمنس کی وجہ سے ان کا نام زیر غور لایا گیا ہے اور اب وہ بھی ون ڈے سکواڈ میں شمولیت کی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں۔
خوشدل شاہ بنگلادیش پریمیئر لیگ میں بھرپور آل راؤنڈر پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور انہوں نے 4 ناقابل شکست 73 ، 59، 46 اور 27 رنز کی اننگز کھیلیں جبکہ 8 میچز میں 11 وکٹیں بھی لے چکے ہیں۔
