23 Jan 2025
(لاہور نیوز) سستی پروٹین کا ذریعہ غریب کیلئے مہنگا ہو گیا، برائلر کی قیمت میں کمی نہ ہو سکی۔
مرغی کا گوشت 595 روپے کلو پر مستحکم ہے، صافی گوشت 650 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا۔ زندہ برائلر کی ہول سیل قیمت 397، پرچون میں 411 روپے کلو مقرر ہے۔
ادھر انڈوں کی قیمت میں بھی استحکام برقرار ہے، 239 روپے کے درجن فروخت ہونے لگے، انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 50 روپے کی ہو گئی۔

