اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

او جی ڈی سی ایل کا خام تیل ذخائر کی پیداوار میں اضافے کا اعلان

23 Jan 2025
23 Jan 2025

(لاہور نیوز) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے خام تیل ذخائر کی پیداوار میں اضافے کا اعلان کر دیا۔

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی نے خام تیل کی پیداوار میں اضافے کی تفصیلات پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھجوا دیں۔

 کمپنی کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق حیدرآباد میں واقع کنر آئل فیلڈ 12 سے خام تیل کی پیداوار 1060 یومیہ بیرل سے بڑھا کر 1820 یومیہ بیرل ہو گئی، کنر آئل فیلڈ 12 میں جیٹ پمپ کی جگہ الیکٹریکل پمپ سے خام تیل کی پیداوار کو 760 یومیہ بیرل بڑھا دیا گیا، کنر آئل فیلڈ 6 سے خام تیل کی پیداوار کو دوبارہ آرٹیفیشل لفٹ سسٹم کے ذریعے بحال کر دیا۔

خط میں مزید لکھا گیا کہ کنر آئل فیلڈ 6 میں خام تیل کنوئیں کو پانی کی زیادہ مقدار کی وجہ سے بند کر دیا تھا، کنر آئل فیلڈ 6 سے خام تیل کی پیداوار دوبارہ بحالی سے 400 بیرل یومیہ ہو گئی، حیدرآباد میں واقع دونوں آئل فیلڈ سے خام تیل کی پیداوار میں 1160 بیرل یومیہ اضافہ ہوا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے