23 Jan 2025
(لاہور نیوز) لیسکو اور رینجرز نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد نادہندگان کو گرفتار کر لیا۔
بجلی چوروں اور ڈیفالٹرز کے خلاف کارروائی کے دوران اوکاڑہ میں گوگیرہ اور راوی کے علاقوں سے متعدد نادہندگان بجلی چور پکڑے گئے، نادہندگان کے بجلی میٹرز واپڈا اہلکاروں نے اتار کر اپنے قبضے میں لے لئے اور 1.2 ملین روپے نقد ریکور کئے۔
ڈی ایس یو لیسکو ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملٹی کیبل کی بڑی مقدار، 09 ٹرانسفارمرز اور 28 میٹرز بھی قبضہ میں لے لئے، ٹیم نے چیکنگ کے دوران غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث 12 کنکشنز ملتوی کرکے ایف آئی آر کے لئے درخواست دے دی۔
